اساتذہ تنظیموں کے سیکرٹری سکولز سے مذاکرات کامیاب،مطالبات مان لیے گئے

اساتذہ تنظیموں کے سیکرٹری سکولز سے مذاکرات کامیاب،مطالبات مان لیے گئے

  



ملتان ( جنر ل رپورٹر) اساتذہ تنظیموں کے گزشتہ تین روز سے سیکرٹری سکولز سے جاری مزکرات نتیجہ خیز۔ پیڈا ایکٹ کے تحت ہونے والی تمام انکوائریزکا 5جنوری تک مثبت فیصلہ کردیا جائے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

گا۔ 2013 کی پالیسی کے مطابق مستقل نہ ہونے والے ایجوکیٹرز کو ملازمت جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔پروموشن کے لئے ورکنگ پیپر بناتے وقت حسب سابق نتائج کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔بعد ازاں اساتذہ تنظیموں کے ساتھ مل کر نئی قابل عمل پالیسی تشکیل دی جائے گی۔گریڈ19اور20کی پروموشن کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔گریڈ17اور18کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں گے۔اپ گریڈیشن میں رہ جانے والی خامیوں کو بہت جلد دور کردیا جائے گا۔کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جلد مستقل کرنے کا اعلان متوقع ہے۔یہ فیصلے ایکشن کمیٹی پنجاب گورنمنٹ سکولز سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے ساتھ مذاکرات میں کئے گئے۔سیکرٹری سکولز کی معاونت سپیشل سیکرٹری سکولز،ایڈیشنل سیکرٹری سکولز،ڈپٹی سیکرٹری سیکنڈری و ایلیمنٹری،ڈی پی آئی ایلیمنٹری و سیکنڈری نے کی جبکہ دوسری جانب سے ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ عبدالناصر، یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے چیئرمین طارق محمود پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین،کاشف شہزاد چوہدری،محمد صدیق گل،محمد ظہورجوہر،حامد محمود اور راؤمحمد اکرم ساجد مذاکرات میں شامل تھے۔ مذاکرات ایک گھنٹے سے زائد نہائت ہی خوش گوار ماحول میں ہوئے۔سیکرٹری سکولز نے کہا کہ اساتذہ میرے لئے قابل احترام ہیں اور ان کے تمام مطالبات تسلیم کرتا ہوں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طے کردہ امورپر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ ہوتی رہے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر