ملتان سمیت مختلف اضلاع کے 79سرکاری ونجی تعلیمی ادارے حساس قرار،فنڈز ہضم

ملتان سمیت مختلف اضلاع کے 79سرکاری ونجی تعلیمی ادارے حساس قرار،فنڈز ہضم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( جنرل رپورٹر ) ملتان سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے 79سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں کو سکیورٹی آلات (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کے لیے دئیے گئے کروڑوں روپے کے فنڈز خورد برد کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم ملتان کو ملنے والے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نیو ملتان ، دولت گیٹ ، ملتان کینٹ ، شیر شاہ رود ، معصوم شاہ روڈ ، نواں شہر ، حرم گیٹ ، پاک گیٹ ، ممتاز آباد، بوسن روڈ میں واقع 18سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں سکیورٹی فنڈز میں خورد برد ان مذکورہ سکولوں میں فنڈز ملنے کے باوجود کیمرے نصب ہوئے نہ خار دار تار لگے اسکے علاوہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے اے پلس کیٹگری کے 1335اداروں کے سکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص ہیں 775اداروں کے کیمرے خراب ، 200سے زائد سکولوں میں سکیورٹی گارڈ نہیں ہیں جبکہ ان تعلیمی اداروں میں داخلی ، خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور خار دار تاریں نہیں ہیں فنڈز خورد برد ہونے پر محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے انکوائری کے اعلان کے باوجود انکوائری نہیں کی ہے نہ کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔
حساس