2017ء پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک لاکھ 90 ہزار مقامات کی چیکنگ کی
ملتان(سپیشل رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز ونگ کی سال 2017 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔جائزہ رپورٹ کے مطابق پانچ سال لاہور تک محدود اتھارٹی کے آپریشنز کا دائرہ کار 2017میں پنجاب کے 36 اضلاع تک بڑھایا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
گیا۔ایک سال میں ایک لاکھ 90 ہزار کے قریب مقامات کی چیکنگ کی گئی ور ناقص اشیاء خوردنوش کی فروخت، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 3249 کو سیل کیا گیا جبکہ ایک لاکھ اٹھائیس ہزار دو بیالیس فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے لیے وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ سنگین ملاوٹ کرنے والے 156 مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور ملاوٹ کے جرم کے پاداش میں 78 افراد کو جیل بھجوایا گیا۔سیل کرنے، جیل بھیجنے کے علاوہ 10 کروڑ کے جرمانے کیے گئے جبکہ آپریشنز ٹیموں کی مدد سے 40 ہزار کے قریب ای لائسنس جاری کیے گئے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011میں پاس ہوا تا ہم اس کو لاگو کرنے کے لیے آپریشنز ٹیموں کا مربوط نظام نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کادائرہ کار لاہورکے چند علاقوں تک ہی محدود رہا۔ آپریشنز ونگ ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپریشنز ونگ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمہ بھی کررہا ہے جس کی بدولت عوام کو صحت بخش اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
فوڈ اتھارٹی