کشمیری قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل کیلئے اپنا تن من دھن دیوانہ قرار قربان کررہے : وزیر اعظم آزاد کشمیر

کشمیری قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل کیلئے اپنا تن من دھن دیوانہ قرار قربان ...

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 1944میں دورہ سرینگر کے موقع پر کشمیری عوام نے قیام پاکستان سے قبل ہی مملکت خداداد سے جو رشتہ قائم کیا تھا 70سالوں میں کشمیر ی عوام نے ہزار ہا آزآمائشوں اور مصائب و الام برداشت کرنے کے باوجود اس میں لعزش نہیں آنے دی بلکہ اسکو اپنے خون جگر سے مضبوط تر کیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری بہنیں،مائیں ،بیٹیاں ،بوڑھے ،جوان اور بچے قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل کیلئے اپنا تن من دھن دیوانہ وار قربان کررہے مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری ،قائد اعظم محمد علی جناح وہ عظیم رہنماء تھے جنہوں نے برصغیر کی تاریخ ہی نہیں جغرافیہ بھی بدلتے ہوئے دنیا کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی نقشے پر ایک ایسی مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جس کیلئے قومیں صدیوں تک جدوجہد کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ گولیوں کی تڑاٹرہٹ،پیلٹ گنوں اور سنگینوں تلے تحریک تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کی جدوجہد کو یوم قائد کے موقع پر سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے ہمیشہ کشمیری عوام کی حمایت کی ،یہ ان کی کشمیری عوام سے محبت کا نتیجہ تھا و ہ کشمیرکے جس کونے میں بھی گئے کشمیری عوام دیوانہ وار ان پر فدا تھے اور آج بھی وہ کشمیریوں کے دلوں میں زندہ و جاوید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کیلئے ان کی زندگی کے آخری ایام تک اور اس کے بعد بھی جس محبت اور عقیدت کا اظہار کیا وہ آج تک کسی اور رہنما کے نصیب میں نہیں آیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کشمیریوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل نہیں ہوگی وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں ۔ایک پرامن جمہوری اور معاشی،سیاسی اور اقتصادی طور پر مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھی کشمیری عوام قائد اعظم کے پاکستا ن کو اپنی امیدوں اور امنگوں کا مرکز سمجھتے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...