ایجوکیٹرز بھرتی کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ میں پاس امیدواروں کے انٹرویو 3 فروری 2018ء سے شروع ہونگے

ایجوکیٹرز بھرتی کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ میں پاس امیدواروں کے انٹرویو 3 فروری ...

  



ملتان ( جنرل رپورٹر ) ضلع ملتان میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ میں پاس امیدواروں کے انٹرویوز3فروری(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

2018ء سے شروع ہونگے تمام انٹرویوز گورنمنٹ پوائز کمپری ہنسو ہائر سکینڈری سکول ملتان یا گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائر سکینڈری سکول ملتان میں ہونگے ۔ تین فروری 2018کو ای ایس اای ( آرٹس ) ایس ای ایس ای (آرٹس ) ایس ای ایس ای (سائنس ) ایس ای ایس ای ( ڈرائینگ ) اور ایس ای ایس ای (عربی ) کے لیے بوائز سکولز تحصیل سٹی ملتان اور تحصیل شجاعباد کے امیدواروں کے انٹرویوز ہونگے اسی طرح 5فروری کو مذکورہ بالا سیٹوں کے لیے بوائز سکول تحصیل صدر ملتان ، تحصیل جلالپور کے امیدوار کے انٹرویوز ہونگے ۔ 6فروری کو گرلز سکول تحصیل سٹی ملتان اور تحصیل شجاعباد کے خواتین امیدواروں کے انٹرویوز ہونگے 7فروری کو گرلز سکول تحصیل صدر ملتان اور تحصیل جلالپور کے ای ایس ای ( آرٹس ) اور ایس ای ایس ای سائنس کے انٹرویوز ہونگے 8فروری کو بوائز سکول تحصیل سٹی وصدر ملتان ، شجاعباد اور جلالپور کے ایس ایس ای سائنس اور ایس ایس ای کمپیوٹر سائنس کے لیے انٹرویوز ہونگے ۔ اسی طرح 8فروری کو بھی مذکورہ بالا سیٹوں کے لیے گرلز سکولز تحصیل سٹی صدر ملتان ، شجاعباد اور جلالپور کے گرلز امیدواروں کے انٹرویوز ہونگے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...