40 سال حکمران رہنے والوں کی ’’تحریک عدل‘‘ کھلی منافقت ہے‘ جمشید دستی

40 سال حکمران رہنے والوں کی ’’تحریک عدل‘‘ کھلی منافقت ہے‘ جمشید دستی

  



شاہ جمال(نمائندہ پاکستان) چالیس سال تک حکومت میں رہنے کے باوجود نظام عدل درست نہ کر سکنے والوں کا خودنا اہل ہو نے پر اس کے خلاف تحریک کا اعلان کھلی منافقت ہے۔ان(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

خیا لات کا اظہار چیئر مین عوامی راج پارٹی ،ایم این اے جمشید احمد دستی نے حاجی بگا بلہ کی بیوہ کے نماز جنازہ میں شرکت،موضع یارا جوئیہ کے بلال پہلوان کی وفات اور میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن کے عہدیدار ملک عبدالمجید کے بھائی اور مقامی صحافی عبدالعزیز شہراز کی وفات پر ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور فا تحہ خوانی کے بعد شاہ جمال اور گر دو نواح کے وفود اور معزز ین علاقہ،کسانوں اور سیاسی سماجی شخصیات سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف جنرل ضیا ء الحق کی کابینہ سے لیکر آ ج تک چالیس سال تک اقتدار میں رہا اس عرصہ میں جب قانون طاقتور کے لیئے موم کی ناک اور کمزور کے لیئے لو ہے کے چنے تھا اور خود سپریم کورٹ پر حملہ تک ملوث تھے اس وقت تک تو ان کو نظام عدل میں کو ئی خرابی نظر نہ آئی جب سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے اقامہ دبئی کا ملازمت دبئی میں اور وزیر اعظم پاکستان کے پر اپنا صائب فیصلہ سناتے ہو ئے انہیں نا اہل قرار دیا تو پہلے مجھے کیوں نکالا مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگائے رکھی اور اب مو جودہ نظام عدل پر اعتراض اور اس کے خلاف تحریک کا اعلان اب جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کی باقر نجفی رپورٹ میں نشاندہی کی جا چکی اور علامہ طا ہر القادری کی جانب سے تحریک قصاص زور پکڑ رہی ہے تو چھوٹے بھائی کو بچا نے کے لیئے تحریک کے نام پر عدالتوں کو بلیک میل کر رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئر مین ملک اجمل کالرو اور ملک فاروق حیدر اعوان بھی تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر