بانی پاکستان کے افکار پر عمل سے ہم اپنا مستقل محفوظ بنا سکتے ہیں‘ ساجد نقوی

بانی پاکستان کے افکار پر عمل سے ہم اپنا مستقل محفوظ بنا سکتے ہیں‘ ساجد نقوی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے افکاراور سیاسی نظریات پر عمل پیرا ہوکرہم اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ ملک کی تشکیل میں تمام اسلامی مکاتب فکر سمیت مسیحی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

برادری نے بھی بانی پاکستان کی اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔ یوم ولادت بانی پاکستان اور کرسمس کے موقع پر پیغام میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ جس آزاد اور خود مختار مملکت کے قیام کی جدوجہد کو بانی پاکستان نے پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کی سا لمیت اور بقا کے لئے ملک کے تمام طبقات کے ساتھ ساتھ حکمران طبقہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ نصف صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود یہی مشاہدہ سامنے آیا ہے کہ عوامی طبقات نے تو خاطر خواہ اپنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔ عوام نے غربت‘ افلاس‘ تنگدستی اور دیگر مسائل و مشکلات کو برداشت کیا اور وطن عزیز کی سلامتی و تحفظ کے لئے قربانیاں دیں جو سلسلہ تاحال جاری ہے ، ملک کی موجودہ گھمبیرصورت حال کے پیش نظر حکمرانوں اور ذمہ داران کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کرناہوں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...