خواجہ غلام فریدؒ کا عرس شروع‘ مزار کو غسل دیا گیا‘ قافلوں کی آمد جاری

خواجہ غلام فریدؒ کا عرس شروع‘ مزار کو غسل دیا گیا‘ قافلوں کی آمد جاری

  



مٹھن کوٹ ، راجن پور، کوٹلہ نصیر(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار )سلطان العاشقین حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے 120ویں سالانہ عرس مبارک کاآغاز ہو گیا۔ کوٹ مٹھن شریف کی گلیاں بازار ،میدان لوگوں سے بھر گئے چاروں صوبوں اور وسیب سے قافلوں کی آمد مسلسل جاری ہے۔ بعد نماز فجر قرآن(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

خوانی ہوئی جس کے بعد غسل مزار کی تقریب ہوئی جس میں درودو سلام اور نعتیہ عارفانہ کلام کی گونج میں غسل کی تقریب کا آغاز سجادہ نشین دربار فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے مزار فریدؒ کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دے کر کیا۔ اس تقریب میں خاندان فریدؒ کے سرکردہ افراد خواجہ شمس الدین کوریجہ، خواجہ کلیم الدین کوریجہ، خواجہ عامر فرید کوریجہ، خواجہ غلام فرید کوریجہ، خواجہ راول معین کوریجہ خواجہ علی معین کوریجہ، خواجہ حمزہ کلیم کوریجہ، خواجہ عزیر عامر کوریجہ، ملک بھر کے خانقاہوں کے سجادگان صاحبزادگان روحانی سیاسی سماجی خاندان کے ارکان اور حکومتی عہدیدارشریک ہوئے اس تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل راجن پورسردار عبدالعزیز المعروف جگن خان دریشک ڈپٹی کمشنر چوہدری اشفاق احمد، ڈی پی او عتیق طاہر سابق وفاقی سیکرٹری ماہر فریدیات ڈاکٹر شہزاد قیصر،اسسٹنٹ کمشنر شاہدمحبوب، ایس ڈی پی او زاہد مجید زونل ایڈ منسٹریٹر محکمہ اوقاف سید شمس الحق نے شرکت کیغسل کی تقریب کے اختتام پر خواجہ شریف محمد کوریجہ نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور چوہدری اشفاق نے کہا کہ خواجہ فریدؒ انسان دوست صوفی تھے ان کی شاعری ہمیں انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے سجادہ نشین خواجہ محبوب معین الدین کوریجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوفیائے کی تعلیم کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ڈی پی او محمد طاہر عتیق نے صحافیوں کو سیکورٹی کے حوالے سے بتایا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔تقریب غسل کے بعد محفل سماع کاآغاز دربار فریدؒ کے قوال میاں محمد شاہد نے عارفانہ کلام سے کیااس کے بعد قوال ربنواز، میاں ممتاز، محمد شریف ، شمیم احمد ، محمد فاروق ، لیاقت علی دربار فریدؒ کے محمد احسان فریدی، محمد سلیم عربی قوال اور مظہر فرید آف کوٹ مٹھن شریف نے کیا۔ خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن کی طرف سے اس امر کا اہتمام کیا گیا تھا کہ زائرین کیلئے لنگر بروقت دستیاب رہے۔ اس کے لیے کئی مقامات پر دسترخوان مستقل طورپر جاری رہا۔ حضرت خواجہ غلام فریدؒ جن کے عقیدت مند پوری دنیا میں موجودہیں ان کا سالانہ عرس مبارک اس خطے کی سب سے بڑی روحانی تقریب ہے۔ جس میں ہر رنگ زبان اور نسل کے لوگ لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔زائرین کی سہولت کیلئے خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جگہ جگہ ٹینٹ شامیانے لگادیے گئے ہیں تاکہ زائرین سردی سے محفوظ رہیں۔ تحفظ اور امن و امان کیلئے پولیس کی بھاری نفری موجودہے۔ دربار فریدؒ میں داخلے کے راستوں پر جگہ جگہ حفاظتی گیٹ لگا دیے گئے ہیں۔ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے اس عرس مبارک کیلئے زائرین کی آمد کا سلسلہ کئی روز قبل سے شروع تھا۔ دربارفریدؒ کے اطراف میں عارضی بازاروں میں خریداروں کا ہجوم ہے محکمہ صحت کی طرف سے موبائل ڈسپنسری کا اہتمام کیا گیاہے۔ میونسپل کمیٹی کی طرف سے راستوں پر خیر مقدمی گیٹ بنائے گئے ہیں۔ پوراشہر اور شہر کی طرف آنے والے راستے خیر مقدمی بینروں سے سجاہواہے۔ اس دوران دیگر ادبی سیاسی ثقافتی تنظیمیں بھی اپنے اپنے پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں شب وجدان مشاعرہ مذاکرہ وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...