قائد اعظم نے سیاست میں مثبت روایات کو جنم دیا‘ احمد یار ہنجراء

قائد اعظم نے سیاست میں مثبت روایات کو جنم دیا‘ احمد یار ہنجراء

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے خطے کے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

مسلمانوں کی آزادی کی تحریک چلائی اور دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست قائم کی، تحریک آزادی قائد کی سیاسی بصیرت کی عکاس ہے،قائداعظم نے مسلمانوں کو اتحاد، تنظیم اور رواداری کا درس دیا اور انہوں نے زندگی بھر اصولوں کی پاسداری کی جب کہ قائداعظم نے سیاست میں مثبت روایات کو جنم دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو قائد کا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہے اور قائد کے فرمودات کی رہنمائی میں تمام چیلنجوں سے نبردآزما ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کی طرح محکمہ جیل خانہ جات کو بھی کرپشن فری محکمہ بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر کلین اپ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے176اور پی پی251میں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں جبکہ کوٹ ادو کے مکینوں کے دیرینہ مطالبہ پر 5کروڑ کی لاگت سے نور شاہ کارپٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ ہیڈ محمد والا روڈ کی بقیہ سڑک کی تعمیر کاکام بھی زوروں سے جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر