پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری کیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع

پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری کیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی) انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کی خصوصی ٹیموں نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

بتایا گیا انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر قمر مگی ، سینئر آڈیٹرز طاہر بخاری اور مدثر رضا دریشک عبوری ضمانتوں کے اخراج کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے موبائل نمبر کی لوکیشن ٹریس کی جارہی ہے دوسری جانب مذکورہ ملزمان نے انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ میں اپیل کرنے کا فیصلہ ہے اس کیلئے ملزمان کی لیگل ٹیم نے دستاویزات کی تیاری شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...