ملتان سمیت مختلف شہروں میں بانی پاکستان‘ نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس کی تقریبات‘ کیک کاٹے گئے
ملتان،خانیوال،کوٹ ادو(سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر،جنرل رپورٹر،نمائندگان)آج بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش ،کرسمس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ منائی جائیگی۔تفصیل کے مطابق بابا قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا 141واں یوم ولادت کل ملی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں مختلف سماجی سیاسی اور تعلیمی اداروں خصوصی تقریبات منعقد ہو گی۔ملک بھر سمیت ملتان و گردو نواں میں مقیم ،مسیح برادری آج کرسمس کا تہوار منائے گی اس سلسلے میں مختلف چرچوں میں کرسمس کی عبادت ہو گی اور کرسمس کے کیک کاٹے جائیں گے ملتان میں کرسمس کی سب سے بڑ ی تقریب کیتھولک چرچ بشپ ہاؤ س میں منعقد ہو گی جس میں بشپ بینی ڈیکٹ عبادت کرائیں گے کرسمس کے موقع پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم ولادت اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سالگرہ کے حوالے مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے زیراہتمام ملتان میں خانیوال روڈ پرسٹی کوارڈینٹرعبدالرحمن فری کی قیادت میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی ،لیگی کارکنوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر لیگی متوالے کیک پر ٹوٹ پڑے اور کیک ایک دوسرے پر مل دیا ،تقریب میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملتان کے کوارڈینٹر عبدالرحمن فری،سینئرلیگی رہنما سہیل فراز،چوہدری آصف،آفتاب جٹ،رفیق کریمی،رانااشتیاق ،ساجدگجر،عمران اسلم انصاری،شیخ وقاص ودیگر نے شرکت کی۔ملتان میں یوتھ ونگ کے سٹی نائب صدر چوہدری آصف انصاری،ڈپٹی مئیر منوراحسان قریشی کی رہائشگاہوں پر الگ،الگ کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی نائب صدر چوہدری آصف انصاری کی رہائشگاہ پر بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اور قائدپاکستان میاں نوازشریف کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں ڈپٹی مئیرملتان حاجی سعید انصاری،سابق ایم پی اے میاں عامرسعیدانصاری ،ارشد ڈوگر ودیگر نے شرکت کی،ڈپٹی مئیرملتان منوراحسان قریشی کی رہائشگاہ پر بھی کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں یوسی چئیرمین چئیرمین زاہدبشیر،قسور بھٹی،محمدحسین،ثاقب بھٹی،لقمان قریشی،حاجی فرید،کرامت قریشی ودیگر نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کے زیراہتمام بھی بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کی یوم ولادت اورقائدپاکستان میاں نوازشریف کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،شعبہ خواتین کی ڈویژنل چیف آرگنائزرآپانسرین ،پی پی 195کی صدر تہمینہ نوراقبال اور شعبہ خواتین کی رہنما فرزانہ بانوکی رہائشگاہوں پر الگ،الگ کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی صحت وعمردرازی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی،مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ڈویژنل چیف آرگنائزر آپانسرین کی رہائشگاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں ممبرمیونسپل کارپوریشن فہمیدہ چوہان،روبینہ شاہین،عطیہ ربنواز،خالدہ نسرین،صدیقہ بی بی،رضیہ بی بی ودیگرنے شرکت کی،شعبہ خواتین پی 195کی صدر تہمینہ نوراقبال کی رہائشگاہ پربھی کیک کاٹنے کی تقریب کاانعقاد کیا گیاجس میں احسن امیر،شمیم اسلم کونسلر،صائمہ،زاہدہ پروین ودیگر نے شرکت کی،مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی رہنما فرزانہ بانوکی رہائشگاہ پیراں غائب میں بھی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر رانا محمدعلی،رابعہ ،انعم بھی موجود تھے ۔میئر میونسپل کارپوریشن ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، قائد اعظم ڈے دراصل پوری قوم کیلئے تجدید عہد ہے کہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی، استحکام کیلئے ہمیں قائد کے افکار پر عمل پیرا ہونا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم، شمع بناسپتی کے اشتراک سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 141 ویں یوم ولادت کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب میں کیا جبکہ شاہد محمود انصاری، میاں نعیم ارشد، مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی محمد عمران اعظمی، ابرہیم خان،اسحاق خان بلوچ،رضوانہ شا ہین، یوسف گل،اجمل رونگھا،احمد بھٹہ،مغیث شہزادہ بھٹو،محمد حفیط،علی خان بلوچ سمیت دیگر ہمراہ تھے۔ اس موقع پر شاہد محمود انصاری، میاں نعیم ارشد، محمد عمران اعظمی، اورنگزیب خان بلوچ، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،امیر نواز ملک، مولانا ابراہیم نے شرکت اور خطاب کیا۔تحریک انصاف شعبہ خواتین کی سینئر رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور ان کے رفقائے کار کی قیام پاکستان کے سلسلے میں جدوجہد کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے اور آج پارٹی چیئرمین عمران خان بھی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار پر عمل کرتے ہو ئے عوام کو درپیش مسائل سے نجات کے لئے نئے پاکستان کی جدوجہد میں دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر عذرا وقار، گل بانو، صفیہ، سلمی آصف ، نورین، ظفر، شمیم بھی موجود تھیں۔ قائداعظم محمد علی جناح کی مسلسل جدوجہد اور لگن سے ایک نئے خطے کی بنیاد ڈالی گئی۔ ان کی بصیرت اور دور اندیشی سے ہی پاکستان وجود میں آیا لیکن ہم اقتدار کی حوس میں مبتلا ہوگئے اور قائد کے فرمودات کو فراموش کر دیا جس کی وجہ سے آج ہم بے شمار مسائل کا شکار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار قائد ڈے کے حوالے سے تقریب میں محتمرہ شہناز لغاری‘ گینز بک آف ورلڈ ریکار ڈہولڈر اور پاکستان کی پہلی خاتون کیپٹن پائلٹ نے لالہ زار پبلک ماڈل ہائی سکول ملتان میں کیا۔ تقریب سے ڈاکٹر فاروق لنگاہ ڈائریکٹر سکول ‘ محترمہ آپا زہرہ سجاد زیدی‘ محترمہ طاہرہ نجم ‘ محترمہ غزل غازی ‘ تسنیم کوکب ‘ ڈاکٹر آصفہ ‘ صدف نایاب ‘ عشاء کنول ‘ ربیعہ بنت فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔ تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے۔خانیوال سے بیورونیوز کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی عظیم رہنماء بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جنا ح کے یوم پیدائش کے حوالہ سے لاہور میں منعقدہونیوالی خصوصی تقریب ’ہمارا قائد‘لاہور سے براہ راست جناح ہال میونسپل کمیٹی خانیوال میں ویڈیو لنگ پر دیکھی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تھے ۔ ویڈیو لنک کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے کیا تھا ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ‘ڈی پی او زاہد نوازمروت ‘چےئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ ‘اسسٹنٹ کمشنرز آغا ظہیر عباس شیرازی ‘عمران عصمت ‘صہیب اقبال‘چیف آفیسر میونسپل کمیٹی افتخار بنگش ‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک ‘ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت و کالجز ڈاکٹر ابرار عابی ‘سردار جمیل احمد ‘سرکاری افسران ‘ممبران امن کمیٹی ‘مسلم لیگی خواتین و حضرات سمیت صحافیوں نے بھرپو رشرکت کی ۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کایوم ولادت آج جوش و خروش سے منایا جائے گا،میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں چےئرمین میونسپل کمیٹی کی جانب سے جناح ہال میں ایک تقریب منعقد ہو گی ۔ جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی بھی ایک تقریب جناح ہال کوٹ ادو میں منعقد ہوگی ،دونوں تقریبات کے مہمان خصوصی ضلعی وائس چےئرمین ملک غلام قاسم ہنجراء ہوں گے۔