جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی حلف برداری کی تقریب میں گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 2 نوجوان زخمی

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی حلف برداری کی تقریب میں گروپوں کے درمیان فائرنگ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی حلف برداری کی تقریب میں گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 2 نوجوان زخمی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ہوگئے ہیں، اطلاع پر مقامی پولیس نے وہاں پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے، مدرسہ جامع العلوم میں تقریب جاری تھی کہ 25 سے 30 افراد جو کہ مسلح تھے جن میں زین بٹ،رانا عاصم،شبیر بلوچ اور حمزہ وغیرہ شامل تھے نے تقریب پر اچانک حملہ کردیا اور فائرنگ کردی، جس کی زدمیں آکر محمد یوسف اور رضوان حیدر کو گولیاں لگیں،اس دوران لڑائی میں دیگر کو بھی چوٹین آئیں، زخمی دونوں نوجوانوں کو نشتر علاج کیلء منتقل کردیا گیا ہے،بتایا گیا کہ حملہ آوور نوجوان اس گروپ کے ہیں جو یوتھ کے انٹرا انتخابات میں ناکام ہوگئے تھے۔تھانہ نیوملتان پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔