عوام کرپشن سے تنگ‘ سرمایہ داروں نے ملک کو لوٹا‘ محمد ابراہیم خان

عوام کرپشن سے تنگ‘ سرمایہ داروں نے ملک کو لوٹا‘ محمد ابراہیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شجاع آباد،سکندر آباد (نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) یونین کونسل شاہ پور ابھا شجاع آباد میں تحریک انصاف ورکر کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ڈپٹی مرکزی سیکریٹری امیدوار حلقہ این اے 152محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ کرپشن سے عوام تنگ آ چکے ہیں سرمایہ دار(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
اور جاگیر داروں نے ملک کو لوٹا ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے صرف عمران خان ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ہسپتالوں کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہے نشتر ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض پڑے ہوئے ہیں جنہیں کو ئی پوچھتانہیں ہے ہمارے ملک کے وزیراعظم کو چھینک آ جائے تو اس کا علاج لندن میں ہوتا ہے خیبر پختونخواہ میں مریضو ں کا صحت کارڈ بنائے گئے ہیں تعلیم ملکی ترقی کا اہم ستون ہے مگر بد قسمتی سے ملک میں تعلیمی معیار نہیں بن پایا غریبوں کیلئے اور تعلیم اور امیروں کیلئے اور تعلیم دی جا رہی ہے ستر سالوں سے ملک کو غلط ڈگر پر چلایا جا رہا ہے تقریب سے تحریک انصاف کے امیدوار پی پی حلقہ 204رانا سہیل احمد نون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیس سالوں سے ملک میں کرپشن کے خلاف جو جہاد عمرا ن خان کر رہا ہے جو دوسرے سیاستدانوں نے نہیں کیا کرپشن کے خاتمہ سے ہی ملکی ترقی ہو گی اور نسل نو کامستقبل محفوظ ہو گاتحریک انصاف کے امیدوار پی پی حلقہ 203میاں طارق عبداللہ نے خظاب میں کہا کہ ان خان کی ایمانداری ، دیانتداری سیاسی مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں تقریب سے تحریک انصاف کے تحصیلی صدر حافظ کامران نے اپنے خظاب میں کہا کہ ہر یونین کونسلوں کی سطح پر ورکر کنونشن منعقد کرائیں گے تقریب سے عبدالقدیر شجاع آبادی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عمران شوکت خان،میاں حاشر حمید بھٹی، میاں ارشد، ڈاکٹر فیاض چیئرمین بستی ملوک، غلام محبوب چیئرمین، ملک افضل آرائیں، پروفسیر خورشید اقبال، خواجہ وقاص، دلشاد خان، ملک ساجد بھٹی، چوہدری خلیق الرحمن ایڈوکیٹ، غضفر الزمان خان سابق صدر بار، بہرام خان سابق صدر بار، ملک عابد بھٹی، راؤ شکیل، حافظ شعیب، چوہدری جاوید میو، سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ابراہیم خان اور دیگر سیاسی قائدین کے تقریب میں پہنچنے پر کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔
ابراہیم خان