حکومتی دعوے دھرے کے دھرے‘ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے‘ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ جاری

  



ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی اور گیس کی اذیت ناک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق میپکو ریجن میں 525 فیڈرز ایسے ہیں جن پر بجلی چوری اور لائن(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

لاسز کی شرح 10 فی صد تک ہے۔ ان فیڈرز پر 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ریجن کے 180 سے زائد فیڈرز پر لائن لاسز کی شرح 20 فی صد ہونے پر 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرو لوڈشیڈنگ کا جھانسہ دیا گیا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے ۔ ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ بجلی کی اضافی پیداوار ہو رہی ہے اور دوسری طرف کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے ۔ مرمت و بحالی کے کاموں کے لئے الگ کئی گھنٹے بجلی بند کرکے عوام کو ستایا جا رہا ہے ۔ دوسری طرف سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران بد ترین ہو گیا ہے ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور صارفین ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے بھی صارفین پریشان ہیں کیونکہ گیس سلنڈر کا استعمال بہت مہنگا پڑ رہا ہے ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...