میپکو نے ادائیگیاں نہ ہونے پر نشتر ، سول ہسپتال سمیت وفاقی و صوبائی اداروں، محکموں کے کنکشن کاٹنے کا عندیہ دیدیا‘ حتمی نوٹس جاری

میپکو نے ادائیگیاں نہ ہونے پر نشتر ، سول ہسپتال سمیت وفاقی و صوبائی اداروں، ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

و ہسپتال، سول ہسپتال سمیت وفاقی و صوبائی حکومت کے اداروں اور محکموں کو 26 دسمبر کی صبح 10 بجے تک واجبات اور بقایاجات ادا کرنے کاحتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔میپکو کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں اور گورنمنٹ کے دیگر حساس نوعیت کے اداروں کو میپکو نے واجبات کی ادائیگی کیلئے پہلے ہی آگاہ کردیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے ادائیگی کریں یا بجلی کے متبادل ذرائع کا بندوبست کریں۔ 26 دسمبر 2017ء کو دس بجے کے بعد نادہندگان کے کنکشن کسی بھی وقت منقطع کردئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال ساڑھے تین کروڑ روپے جبکہ سول ہسپتال ایک کروڑ 14 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر