ایوان تجارت و صنعت میں ٹریڈ کارنیول کا آج آخری روز، گورنر دورہ کرینگے

ایوان تجارت و صنعت میں ٹریڈ کارنیول کا آج آخری روز، گورنر دورہ کرینگے

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت میں چار روزہ ٹریڈ کارنیول جاری ہے آج چوتھا اور آخری روز ہوگا گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ وزٹ کریں گے۔ اور منتظمین ، تعاون کرنے والے اداروں میں شیلڈز تقسیم کریں گے، تیسرے روز بھی فیملیز کا رش رہا خصوصاً گارمنٹس ، دستکاروں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کے اسٹالز پر ذیادہ رونق رہی بڑی تعداد میں فیملیز نے وزٹ کیا اور موسیقی ، کھانے پینے کے اسٹالز سے بھی لطف اندوز ہوئے گزشتہ روز خواجہ عثمان ، سید افتخار، علی شاہ، خواجہ محمد حسین نے بھی اسٹالز وزت کیے اور انہوں نے تاثرات بیانی کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ کارنیول نے شہر یوں کیلئے بہترین خریداری اور تفریح کا موقع فراہم کیا ہے۔ شہر میں ایسے ایونٹس کی ضرورت ہے تاکہ ایسی سرگرمیوں کو فروغ دے کر امن کے استحکام میں مدد مل سکے۔ علاوہ ازیں ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ٹریڈ کارنیول کے موقع پر میوزیکل شو اور ٹریفک سیفٹی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونس خان وسیم وسو، اشتیاق کریم، ماجد مون نے نے فن کا مظاہرہ کیا تقریب کے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر ایوان مسز رومانہ تنویر شیخ ، چیف ٹریفک آفیسر محمد شریف جٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ ، ڈائریکٹر کئیر کاسمیٹیکس اظہر اقبال ، خواجہ آصف صدیقی، چیئرپرسن وومن انسٹر پرینور کمیٹی ایوان سیدہ ثروت زہرہ سیکرٹری جنرل خرم جاوید تھے۔ تقریب میں گلوکاروں نے فن کا جادو جگایا اور فیملیز میں مختلف سوالات خواتین کے مابین مقابلوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر سینرء نائب صدر ایوان مسز رومانہ تنویر شیخ نے کہا کہ شہریوں کو محفظ تفریح کے مواقع کم میسر آتے ہیں ایوان تجارت و صنعت نے ٹریڈ کارنیول میں شاپنگ کے ساتھ ساتھ تفریح کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ اس کارنیول میں پچوں کیلئے پلے لینڈ اور کھانے پینے کے سٹالز بھی منفرد اہمیت کے حامل ہیں ایوان تجارت و صنعت ایسی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

ٹریڈ کارنیول

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...