90کروڑ کا فراڈ، ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بلا لیا گیا
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 90کروڑ روپے کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
تاریخی فراڈ پر آنے والی آڈٹ رپورٹ،سابق چیئرمین کی جانب سے ریکارڈ ٹمپرنگ کے ثبوت ،قائمقام ایم ڈی عمران نور کے انتہائی نامناسب رویے او ر شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کے ایجنڈے پر مشتعمل ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 27دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرکی جانب سے بورڈ کے 14ممبران کو ایجنڈا اور بورڈ میں شرکت کاباضابطہ طورپر مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق چیئر مین بورڈ ز آف ڈائریکٹرزملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بورڈ کے 14ممبران جن میں ڈپٹی میئر ملتان منور احسان قریشی ،حاجی سعید انصاری ،ڈپٹی کمشنر نادر چھٹہ ،حاجی اختر حسین بھٹہ ،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ،ایم پی اے خولہ امجد،معصونہ سبطین ،ملک انور علی ،نمائندہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،مسز انیسہ افتخار،مسٹر مظفر اسلام ،چوہدری ذوالفقار انجم ،اور ڈاکٹر شوکت ملک شامل ہیں کو بورڈ کے 30اجلاس میں شرکت کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں ایجنڈے کے پانچ نکات شامل کئے گئے ہیں ۔بور ڈ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بورڈ منٹس کے ریکارڈ ٹمپرنگ کے زریعے کی جانے والی 90کروڑ روپے کی ریکارڈ ٹمپرنگ پر آنے والی 2013سے 2017ء کی آڈٹ اینڈ انسپکشن رپورٹ سمیت سابق چیئرمین بورڈ رانا اعجازاحمد نون کی جانب سے موجودہ چیئرمین بورڈ کو فراہم کی جانے والی درخواست اور ٹمپرنگ بارے ثبوت پر کمپنی افسران کے خلاف کاروائی ،شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال اور قائمقام ایم ڈی کے بورڈ ممبران ،چیئر مینوں اور عوامی نمائندوں سے نامناسب رویے پر کاروائی کا ایجنڈ ا شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس میں مذکورہ فراڈ پر کمپنی کے قائمقام ایم ڈی عمران نور اور اس کی ہمراہی ٹیم کے خلاف سخت کارروائی متوقع ہے جبکہ عمران نور اور ڈپٹی کمشنر ملتان نے اجلاس کے دوران پردہ پوشی کیلئے بورڈ کے مختلف ممبران سے خفیہ رابطے شروع کردیئے ہیں