پاکستان کو قائداعظم کے نظریات کے مطابق چلانا ہوگا، سعید غنی

پاکستان کو قائداعظم کے نظریات کے مطابق چلانا ہوگا، سعید غنی

  

کراچی(آئی این پی)پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی، جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے قائداعظم کے 142 ویں یوم ولادت پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر پاکستان کو قائداعظم کے فرمودات اور نظریات کے مطابق چلانا ہوگا۔انہوں نے بانی پاکستان کو ان کی گرانقدرخدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد اور خود مختاروطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برداری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کی تعمیرو ترقی میں برابر کی شریک ہے اورتمام مسلمان مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہیں۔

سعید غنی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -