اہلکاروں سے بدسلوکی کرنے والا وکیل گرفتارو رہائی

اہلکاروں سے بدسلوکی کرنے والا وکیل گرفتارو رہائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر )کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس سے بدتمیزی کرکے فرار ہونے والے کار سوار وکیل کوگرفتار کرلیا گیاہے۔سابق سی پی ایل سی چیف ،ایم کیو ایم کے رہنما اور ساتھی وکلا کی بڑی تعداد وکیل کی رہائی کیلئے درخشاں تھانے پہنچ گئی۔پولیس نے ڈیفنس خیابان شمشیر میں کارروائی کرکے بدتمیز وکیل شمس الاسلام کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے شمس الاسلام نے چند روز قبل سی ویو پراسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس سے بدتمیزی کی تھی۔ ملزم گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ ہونے کے باوجودبدتمیزی کرکے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کو اتوارکے روز پولیس نے سٹی کورٹ میں اسپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔شمس الاسلام کے وکلانے عدالت میں موقف پیش کیا کہ گرفتاری غیرقانونی ہے،شمس الاسلام سینئر وکیل ہیں،دفعہ63کے تحت بری کیاجائے۔عدالت نے 50ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم شمس الاسلام کورہاکردیاگیا۔واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے وکیل شمس الاسلام نے چندروز قبل سی ویو پر گاڑی روکنے پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی،جس پر وکیل کے خلاف مقدمہ پہلے ہی درج کر لیا گیا تھا۔رات گئے ملزم کی گرفتاری پرایم کیوایم کے رہنما محفوظ یار خان اور ساتھی وکلا تھانے پہنچے تھے۔