امریکی گیدڑ بھبکیاں وفاقی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسوں کا نتیجہ ہیں ،چوہدری اسحاق طاہر
مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے گیدڑ بھبکیاں وفاقی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسوں کا نتیجہ ہیں ، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف گرانقدر قربانیاں دی ہیں ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے ہمشہ سنجیدہ اور مخلص کوششیں کیں، پاکستانی عوام اور مسلح افواج نے بے شمار قربانیاں دیں ، پاکستان میں اگر نواز برادران ملک کے لیے کامیاب خارجہ پالیسی بنا کر عمل کرتے تو آج امریکہ کو ایسی باتیں کرنے کی جرات نہ ہو تی گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، آزاد کشمیر کے حکمران تحریک آزاد کے نام پر صرف بیرونی ممالک کی سیر کرنے جاتے ہیں ، مسلہ کشمیر پر اگر آزاد کشمیر سے کسی لیڈر نے کام کیا ہے تو وہ لیڈر بیرسٹر سلطان ہے جس نے دنیا بھر میں کشمیر یوں کے حق خودارادیت کے لیے بڑے بڑے جلسے اور ملین مارچ کیے ، جو تاریخ کا حسہ بن چکے ہیں ، آزاد کشمیر کے عوام قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیاب بنا کر دم لیں گے تاکہ آزاد کشمیر کی یہ ریاست عملی معنوں میں ترقی کر سکے اور کشمیریوں کو بھی ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دلایا جا سکے۔