نوشہرہ پریس کلب کے انتخابات مکمل،جہانزیب خٹک بلا مقابلہ صدر منتخب

نوشہرہ پریس کلب کے انتخابات مکمل،جہانزیب خٹک بلا مقابلہ صدر منتخب

  



نوشہر ہ(بیورو رپورٹ) نوشہرہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے جہانزیب خٹک بلامقابلہ صدر جبکہ سید ولی اللہ شاہ بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے دیگرمیں سید قسیم شاہ نائب صدر، فدا محمد پراچہ جائنٹ سیکرٹری، جبکہ حاجی ظہوراحمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2018 الیکشن کمیٹی کے چیئرمین مشتاق احمد پراچہ کی زیرنگرانی مکمل ہوگئے انتخابات میں تمام ممبران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مشتاق احمدپراچہ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کسی نے مقابلے میں کاغذات جمع نہیں کرائے لہذا پوری کابینہ بلامقابلہ منتخب قرار پائی نتائج کے مطابق جہانزیب خٹک صدر ،سید قسیم شاہ نائب صدر ،سید ولی اللہ شاہ جنرل سیکرٹری ، فدا محمدخان پراچہ ، حاجی ظہوراحمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ گورننگ باڈی میں حاجی نورخالق خٹک، کامران خٹک، خالد نظیر، حاجی ظہور احمد فنانس سیکرٹری ، نثار احمد خان،نور خالق خٹک ،حافظ تفہیم الرحمان ،کامران خٹک ،خالد نظیر ممبران گورننگ باڈی منتخب ہوگئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...