مظفرآباد، امریکہ اپنی ناکامی کا غصہ پاکستان پر نکالنے سے گریز کرئے، ٹھیکیدار خورشید بلوچ

مظفرآباد، امریکہ اپنی ناکامی کا غصہ پاکستان پر نکالنے سے گریز کرئے، ...

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ) معروف سیاسی و سماجی شخصیت الحاج ٹھیکیدار خورشید بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی ناکامی کا غصہ پاکستان پر نکالنے سے گریز کرئے تو اچھا رہے گا ، امریکہ نے صرف دہشتگردی کیخلاف باتیں کر نا سیکھی ہیں اگر دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے کا زیادہ شوق ہے تو پاکستانی افواج سے آ کر تربیت حاصل کرئے ، پاکستان کی مسلح افواج نے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اٹھا پھینکنے کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دیں ،اور اس خطہ کو امن کا گوارہ بنانے کے لیے ہمیشہ بین الاقوامی منشور پر عمل کیا ، پاکستان کی طرف سے بیت امقدس کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اگر امریکہ کو غصہ ہے تو یا د رکھے پاکستانی قوم بیت المقدس کے تحفظ کے لیے کوئی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی ، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کیخلاف زبان درازی معمول بنا لی ہے جو امریکہ کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ،امریکہ نے بیت المقدس بارے جو اقدام اٹھایا اس پر پوری دنیا ایک طرف اور امریکہ ، اسرائیل ایک طرف نظر آئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا یہ اقدام دنیا کے لے ناقابل قبول ہے ، پاکستان اسلامی ملک ہے اور امت مسلمہ کے اتحاد سمیت اسلام اور اسلامی مقدس مقامات کا تحفظ کرتا رہے گا ، پاکستان نے دپہشتگردی کے خاتمہ کے لیے جو کام کیا اس پر امریکہ کومنہ کھولنے کی بجائے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر نا چاہیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر