تیسرا گورنرفاٹا یوتھ فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

تیسرا گورنرفاٹا یوتھ فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

  



جمرود( نمائندہ پاکستان)تیسرا گورنرفاٹا یوتھ فیسٹیول 25 دسمبر سے شروع ہوگا ، جس میں سینکڑوں کھلاڑی حصہ لینگے، عبدالسلام وزیر خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے سپورٹس کمپلیکس میں تیسرا گورنر فاٹایوتھ فیسٹیول 25 دسمبر سے شروع ہوگا جس کا باضابطہ افتتاح گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑاکے خصوصی دعوت پرآکر وزیر اعظم پاکستان شاہد قان عباسی کرینگے ان خیالات کا اظہار فاٹا انفارمیشن کے ڈائریکٹر عبدالسلام وزیر اور ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز خان نے جمرود پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ کہ اس فیسٹیول میں2900تک کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور اس میں تیس تک کھیل کھیلے جائینگے یہ فیسٹیول پانچ دنوں تک جاری رہی گی۔انہوں نے کہا کہ اس میں فاٹا کی تاریخ اور ثقافت کو بھی اُجاگر کیاجائیگا جس سے ہزاروں شائقین لُطف اندوز ہونگے جبکہ یہ فاٹا کی تاریخ کا سب سے بڑا فیسٹول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور ہر میدان میں نامور کھلاڑی اور دیگرمشہور شخصیات پیدا کئے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت فاٹا میں امن و امان قائم ہوچکا ہے اور ایک بار پھر فاٹا کے کھیلوں کے میدان اور بازارآباد ہوچکی ہے جو بڑی خوشی کی بات ہے اور حکومت کی بھی یہ کوشش ہے کہ وہ فاٹا کے نوجوانوں کو تعلیمی اور کھیلوں کے میدانوں میں آگے لاسکے اور اس کے لئے حکومت ان میدانوں میں ایک بڑی رقم خرچ کر رہی ہے اس لئے فاٹا کے نوجوانوں کو اب یہ چائیے کہ وہ ان مواقعوں سے فائدہ اُٹھائے اور تعلیم کے ساتھ کھیل گود میں بھی ملک اور قوم کا نام مزید روشن کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...