سدھوم پریس کلب کے انتخابات مکمل ، عتیق الرحمان خاکسار صدرمنتخب

سدھوم پریس کلب کے انتخابات مکمل ، عتیق الرحمان خاکسار صدرمنتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رستم(نمائندہ پاکستان) سدھوم پریس کلب رستم کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے، عتیق الرحمان خاکسار صدر ،شہزاد راجہ جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری محمد سہراب خاکسار منتخب ہو گئے ۔اس سلسلے میں سدھوم پریس کلب رستم میں الیکشن کمیشنر محمدزکریا خاکسار کی نگرانی انتخابات کا عمل ہوا جس کے مطابق برائے سال 2018 کے لئے صدر عتیق الرحمان خاکسار، نائب صدعزیر علی نعمانی، جنرل سیکرٹری شہزاد راجہ ، جبکہ فنانس سیکرٹری محمد سہراب خاکسار منتخب ہوگئے نو منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس لئے ہم اس مقدس پیشے کی پیش نظر عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر زرد صحافت کا خاتمہ کریں گے اور ساتھ ہی عوام کے مسائل حکمران اور ایوانوں تک پہنچائیں گے ۔