وزیراعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرستان میں دھماکے کی شدید مذمت،سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرستان میں دھماکے کی شدید مذمت،سکیورٹی اہلکاروں ...

  



لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں اورپاک دھرتی کی حفاظت کے لئے قیمتی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...