جماعت اسلامی کے کارکنوں میں فائرنگ،دو زخمی

جماعت اسلامی کے کارکنوں میں فائرنگ،دو زخمی

  



ملتان(آئی این پی) ملتان میں جماعت اسلامی کے دوگروپوں کے درمیان آپس کے جھگڑے اور فائرنگ سے دوکارکن زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکز جامع العلوم معصوم شاہ روڈ ملتان میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی تقریب حلف برداری کے دوران جھگڑا ہواجب انٹراپارٹی الیکشن میں ہارنے والے گروپ کے چار کارکنوں نے جیتنے والے گروپ پرفائرنگ کردی جس سے دونوجوان زخمی ہوگئے،زخمی نوجوانوں کونشتراسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی مدرسہ جامع العلوم پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری طرف نجی ٹی وی چینل نے جماعت اسلامی کے ترجمان کنورصدیق کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے جماعت اسلامی کے ہی کارکن تھے ،جن کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...