یوم قائداعظمؒ اور کرسمس پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیںِ ،آئی جی سندھ

یوم قائداعظمؒ اور کرسمس پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیںِ ،آئی جی سندھ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ قائد اعظم ڈے اور کرسمس2017کے موقع پر صوبے میں تمام ضلعوں کی سطح پر مربوط روابط پر مشتمل غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم ڈے کی مناسبت سے مزارقائد پر حکومتی شخصیات کے علاوہ عوام کثیرتعداد میں خراج عقیدت کے لیئے آتے ہیں لہٰذا اس تناظر میں مزارقائد اندرونی حصوں، اطراف اور مرکزی گیٹس پر پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے لیئے تمام ترممکنہ اقدامات کیئے جائیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اورکلیئرنس کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائےِ انہوں نے کہا کہ کرسمس2017 کی مناسبت سے تمام گرجاگھروں،مشنری اسکولوں دیگر تعلیمی اداروں،کرسچن کمیونٹی کی آبادیوں میں متعلقہ تھانوں کی سطح پر سیکیورٹی کے جملہ امورکو غیرمعمولی بنایا جائے اور اس حوالے سے گرجاگھروں اورکرسمس تقریبات کے منتظمین سے رابطوں کو بھی یقینی بنایا جائےِ انہوں نے کہا کہ کرسمس تقریبات کے آغاز تا اختتام متعلقہ تھانہ ایس ایچ اوز علاقوں میں موجود رہیں گے اوروائرلیس کنٹرول بیس سے رابطے میں رہتے ہوئے اپنی اپنی پوزیشن اور سیکیورٹی صورتحال نوٹ کرائیں گے ۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ صوبائی سطح پر پیٹرولنگ،پکٹنگ،رینڈم اسنیپ چیکنگ،موٹرسائیکل گشت کو انتہائی مربوط اور مؤثربنایا جائے جبکہ کڑی نگرانی اور ریکی کے سلسلے میں سادہ لباس اہلکاروں کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کی بدولت بروقت انسدادی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...