غیرقانونی کیفے ٹیریا: قاضی میڈیکل کمپلیکس کے کروڑوں روپے ہڑپ
نوشہر ہ(بیورو رپورٹ)قاضی میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی کیفیٹیریا (کینٹین) نے قاضی میڈیکل کمپلیکس کے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے نہ کرایا ، نہ بجلی اور نہ گیس کے بل اداکئے جارہے ہیں جوقاضی میڈیکل کمپلیکس پر بھاری بوجھ تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر نے کیفیٹیریا کو فوری طورپر خالی کرکے دوبارہ ٹینڈر نوٹس جاری کردئیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے کیفیٹیریا جو کہ ٹینڈر کے بغیر بھاری رشوت دے کر چلارہے تھے جس سے قاضی میڈیکل کمپلیکس کے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے جس پر قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے کیفیٹریا کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے فوری طورپر خالی کرنے کا حکم دیا یہ کیفیٹیریا سابق بورڈ آف گورنر اور ڈینز نے دیا تھا جو کہ غیرقانونی تھا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیب نے بھی قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ہونے والے کرپشن کے خلاف تحقیقات کاآغاز کردیا ہے عوام نے ڈائریکٹر کے اس اقدام کو سراہا۔