مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا،افتخار گیلانی

مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ...

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)وزیرتعلیم سکولز و ہائرایجوکیشن بیرسٹر سیدافتخارعلی گیلانی نے کہاکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں مقام حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور علوم میں جدت اختیارکی جائے۔ پبلک سروس کمیشن کو غیرجانبدار ادارہ بنانے کے علاوہ میرٹ ،اہلیت اورقابلیت کی بنیادپر این ٹی ایس کے زریعے تقرریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔کام چوری، آن ڈیوٹی اور ٹھیکہ سسٹم محکمہ تعلیم سے مکمل طورپر ختم کردیاگیاہے۔آج اسمبلی فلورتک محکمہ تعلیم کے حوالے سے شکائت بارے کوئی بازگشت نہیں سنائی دے گی۔فنڈز ملنے پر میٹرک پاس اساتذہ کو باوقار طریقے سے ریٹائر کیاجائے گا۔کالجز،سکولز مین اب ایڈہاک کمپیوٹرانسٹرکٹرز و لیکچررز کو پی ایس سی کے زریعے خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نظامت اعلیٰ محکمہ تعلیم ایلیمنٹری وسیکنڈری میں ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرتعلیم کی آمد پر ناظم اعلیٰ سکولز ایلیمنٹری راجہ روشن جوہر،ناظم اعلیٰ تعلیم سکولز نسواں حاجرہ خاتون نے استقبال کیا۔مہمان خصوصی وزیرتعلیم سکولز و ہائرایجوکیشن بیرسٹر سیدافتخارعلی گیلانی کو ناظم تعلیم سکولز روشن جوہر نے تفصیلی بریفننگ دی۔اس موقع پر ویب سائٹ کی لانچنگ کے بعد اب جملہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیاگیا ہے،آزادکشمیر نے تمام اضلاع کے سکولز سٹاف سمیت جملہ معلومات اب ایک بٹن دبا کر حاصل کی جاسکے گی۔سنیارٹی پروموشن سمیت دیگرمعلومات کاحصول اب انتہائی آسان کردیاگیاہے۔اس موقع پر وزیرتعلیم سکولز و ہائرایجوکیشن بیرسٹر سیدافتخارعلی گیلانی نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ اب انفارمیشن ٹینکالوجی کا دوردورہ ہے ۔اس سے اب ہرکوئی استفادہ حاصل کرسکتا ہے اور روایتی پن کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی معاشرے کے قیام کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات اور عوام سے کیے گئے میرٹ اور سستے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے وعدوں پر من وعن عمل جاری ہے آج پبلک سروس کمیشن کے غیر جانبدارنہ طرز پر این ٹی ایس کا ادارہ کام کرہا ہے یہی وجہ ہے کہ قبل ازیں سیاسی وابستگی کی بناء پر تقرر وتبادلے ہوتے تھے آج صرف میرٹ ،قابلیت ،اہلیت اور مقابلے کے بعد تقرریاں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ازم کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج کالجز و سکولز میں 95فیصد سے زائد جملہ تقرریاں ،پی ،ایس ،سی کے زریعے عمل میں لائی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ آن ڈیوٹی ،ٹھکہ سسٹم کو دفن کریدا ہے اور جملہ اساتذہ سے سو فیصد کے نتائج اور بہتر تعلیم کے فروغ اور مستقبل کے چیلنج سے نمبردہ آزما ہونے کا ٹاسک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے بعد اب میں مطمین ہوں کیونکہ محکمہ تعلیم میں سیاسی اجارہ داری،پسند و ناپسند تقرر و تبادلوں کا باب بند کردیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت مال مشکلات کے پیش نظر میٹرک پاس اساتذہ کی ریٹائرڈ منٹ میں دشواری ہے جو ی فنڈز دستیاب ہونگے تو انکی ریٹائرڈ منٹ کردی جائیگی انہوں نے کہا کہ میر پور تعلیمی بورڈ کا اپنی اہمیت افادیت ہے مظفرآباد میں کسی کی خواہش پر تعلیمی بورڈ قائم نہیں ہوسکتا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...