قطرکے قومی دن کے موقع پر مدعو کرنے پر مشکور ہیں:سہیل باچہ

قطرکے قومی دن کے موقع پر مدعو کرنے پر مشکور ہیں:سہیل باچہ

  



بریکوٹ(نمائندہ پاکستان) قطر فارن میڈیا ریلیشنز ڈائر یکٹریٹ انٹیریل منسیٹری شیخ تمیم الماجدبن حمد الثانی اور قطر کے عوام اورخصوصاََ پاکستانی کمیؤنٹیز کے پر یذیڈنٹ جانان بنگش، الانیس اور الابراہیم ٹریڈنگ کمپنی کی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بریکوٹ پریس کلب کے صدر سہیل باچہ نے قطر سے واپسی پر قطر کی حکومت اور اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ قطر کے نیشنل ڈے 18دسمبر اور آزادی کی تمام تقریبات کیلئے سرکاری طور پر مدعوکرنے پر ہماری میڈیاٹیم اور پریس کلب انتظامیہ دل کی گہرائیوں سے مشکور ہے اور امید کرتے ہیں کہ پاکستانی اور قطر کی دوستی ہمیشہ قائم رہے گی اور وہاں پرموجودجانان بنگش پشتون کمینٹی صدر، تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد رحمان اور تمام دوستوں کی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بڑی عزت اور احترام سے نوازا اور ہمیں خوش آمدید کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر