وفاقی اورآزادحکومتیں ریاستی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں،میر یونس

وفاقی اورآزادحکومتیں ریاستی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں،میر یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ، ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومتیں ریاستی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں ، اٹھمقام تا تا و بٹ روڈ اور لیپہ ٹنل کے وعدے وفا کیے جائیں ، آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تاریخیں دینے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ، محض نعروں سے اب عوام کو مزید لالی پاپ نہیں دییا جا سکتا ، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سابق حکومت کے دیئے گئے منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، گزشتہپ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے عوام سے ووٹ لینے کے لیے گزشتہ انتخابات میں بڑے بڑے دعوے کیے اور عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کیے ، جس کے بعد مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر حکومت عملی طور پر تاحال کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھا سکی ، آج ریاستی عوام تو دور خود مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی ووٹ دیکر پچھتا رہے ہیں ، اٹھمقام تاوبٹ روڈ اور لیپہ ٹنل لاکھوں نفوس کی آبادی کی زندگیوں کے ساتھ ساتھ دفاعی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں جنہیں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سابق حکومت نے بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے مگر مسلم لیگ ن نے صرف نعرے لگھائے آج عوام یہ منصوبے مانگ رہے ہیں ، لیگی حکومت یہ منصوبہ جات نہ صرف شروع کرائے بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات کرئے ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اقتدار میں آتے ہی بلدیاتی الیکشن کرانے کا وعدہ کیا تھا اب تاریخ پہ تاریخ کیوں دی جا رہی ہے الیکش کیوں نپہیں کرائے جا رہے ، حکومت بلدیاتی الیکشن کا فوری انعقاد یقینی بنائے۔