سی پی سی انتخابات امیدواروں نے کاعذات نامزدگی جمع کرادئیے
چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسدہ پریس کلب کے انتخابات کیلئے 22امیدواروں نے کاعذات نامزدگی جمع کر لئے ۔ حق پر ست اور ترقی پسند گروپ آمنے سامنے ۔ صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر کانٹے دار مقابلے کی توقع ۔ چارسدہ پریس کلب میں انتخابی سر گرمیاں عروج پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 31دسمبر کو منعقد ہونے والے چارسدہ پریس کلب کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے آخری روز 22امیدواروں نے کابینہ کے چھ اور گورننگ باڈی کے پانچ عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی کے پاس جمع کر ادی ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25دسمبر کو ہوگی ۔چارسدہ پریس کلب کے انتخابات کیلئے حق پر ست گروپ اور ترقی پسند گروپ آمنے سامنے آگئے ۔ صدارت کے لئے حق پر ست گروپ کی طرف سے صدارت کیلئے سبز علی خان ترین، نائب صدارت کیلئے نیاز گل ، جنرل سیکرٹری شپ کے لئے احسان شیر پاؤ ،جائنٹ سیکرٹری کیلئے سراج علی،فنانس سیکرٹری کیلئے علی اکبر، آفس سیکرٹری کیلئے سراج علی ، جبکہ ترقی پسند گروپ کی طرف سے صدارت کیلئے سرتاج خان ، نائب صدارت کفایت اللہ یوسفزئی ، جنرل سیکرٹری شپ کیلئے عدنان علی شاہ ، جائنٹ سیکرٹر ی کیلئے سیف اللہ جان ،فنانس سیکرٹری کیلئے خافظ وزیر محمد اورآفس سیکرٹری کیلئے سعید خان نے کاغذات نامزدگی جمع کر ائے ہیں ۔دوسری طرف گورننگ باڈی کے پانچ عہدوں کیلئے بھی 10امید واروں نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی کے پاس جمع کر ائے ہیں۔