میڈیا مثبت حکومتی اقدامات کوبھی اجاگرکرے، ناصر شاہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاھ نے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے کی برائیوں کے ساتھ ساتھ معاشرے اور اچھے و مثبت حکومتی اقدامات کوبھی اپنے میڈیا چینل میں اجاگر کرکے عوام کودونوں رخوں سے آشنا کرے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان میڈیا کلب کی جانب سے منعقدہ پروڈیوسر ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سید ناصر حسین شاھ نے کہا کہ پی ایم سی ایک اچھے مقصد کیلیے بنا ہے اور حکومت اسے مکمل تعاون فراہم کرے گی جو بھی سفارش یا قراداد ہوگی تو اسکی مکمل تائید کیلے مثبت جواب دینگے۔حکومتی اقدامات عوام کی فلاح کیلیے اٹھائے جاتے ہیں لہذا میڈیا بھی اسے مناسب جگہ دے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو اسکا ثمر ملے۔پی ایم سی کے ممبران کو محکمہ اطلاعات ہر ممکن مدد اور مطلوبہ سہولیات فراھم کرنے کیلیے قدم اٹھائیگا۔قبل ازیں معروف اینکر مجاہد بریلوی، ضیاء اللہ خان چیئرمین پی ایم سی اور دیگر نے پروڈیوسر ورکشاب میں پروڈیوسرز کیلیے سہولیات اور پیشہ ورانہ امور میں درپیش چیلینجز اور مسائل کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی۔بعد میں صوباِئی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کرنیوالے پروڈیوسرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، وزیراطلاعات