کراچی،بدامنی کا منصوبہ ناکام، زیرزمین اسلحہ برآمد

کراچی،بدامنی کا منصوبہ ناکام، زیرزمین اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر )پاکستان رینجرزسندھ نے شہر قائد میں بدامنی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے موسی کالونی میں ایم کیو ایم سیکٹر آفس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق موسی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ یہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر آفس سے متصل زیرِ زمین چھپایا گیا تھا۔اسلحے میں 2 ایس ایم جی، ایک 30 بور منی مشین گن، 3 ریپیٹر، ایک 8 ایم ایم رائفل، ایک پوائنٹ 22 رائفل، ایک 9 ایم ایم پسٹل، ایک 30 بور پسٹل شامل ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر نے شہر میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کرنا تھا۔