سندھ مدرسہ یونیورسٹی ملیرکا سنگ بنیادآج رکھاجائیگا

سندھ مدرسہ یونیورسٹی ملیرکا سنگ بنیادآج رکھاجائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے ملیرکیمپس کاسنگ بنیادآج(پیر)25 دسمبر کو ایجوکیشن سٹی میں رکھاجائے گا، گورنر سندھ اور چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی محمد زبیر اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ، یہ تقریب سندھ مدرستہ الاسلام کے سابق طالب علم اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے جنم دن کی مناسبت سے اور قیام پاکستان کے ستر برس مکمل ہونے کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کا حصہ ہے ۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور ایک تاریخی موقع ہے جب 130 برس بعد اس اہم ادارے کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے جوکہ 100 ایکڑ پر محیط ہے ، سب سے پہلے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی عمارت کا سنگ بنیاد اس وقت کے ہندوستان کے وائسرائے لارڈ ڈفرن نے رکھا تھا۔