ملک اصغر خان سپرد خاک
نوشہر ہ(بیورو رپورٹ)نوشہرہ کینٹ اے ایس سی کالونی کے ممتاز شخصیت ملک اصغر خان کو مقامی قبرستان میں ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیاگیا مرحوم کے نماز جنازہ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی جن میں صوبائی وزیر میاں جمشید، ناظمین، نائب ناظمین، علماء ومشائح، صحافی،ججز، وکلاء برادری، تاجر برادری اور معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی مرحوم ممتازسیاسی شخصیت نصرت اقبال خان اور ہمدرد انسان خان پرویز کے بھائی تھے مرحوم کا رسم قل کل بروز منگل اے ایس سی کالونی میں ادا کی جائے گی۔