بینظیر کی برسی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی، وقارمہدی

بینظیر کی برسی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی، وقارمہدی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرمین اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی 27 دسمبر کو ملک کے طول وعرض میں نہایت عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔ برسی کے موقع پر مرکزی جلسہ عام گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں منعقد ہوگا۔ جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، دیگر مرکزی رہنما اور صوبائی صدور و گلگت،بلتستان اور کشمیر کے صدور خطاب کریں گے۔ برسی کے اجتماع میں کشمیر گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے پارٹی کے کارکن لاکھوں کی تعداد میں شریک ہونگے اور شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو سے عقیدت کااظہار کریں گے۔ اس ضمن میں بڑے پیمانے پر تیاریاں اور انتظامات کئے گئے ہیں۔ برسی کے اجتماع میں شرکت کیلئے حسب روایت پورے ملک بلخصوص سندھ کے مختلف اضلاع سے قافلے اپنے اپنے ضلعی صدور اور دیگر عہداروں اور رہنماؤں کی قیادت میں 26 دسمبر کو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ روانہ ہونگے۔ اس ضمن گڑھی خدا بخش میں ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے استقبالیہ کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے اور پارٹی کے مرکزی رہنما ان کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...