مسلم لیگ نے کراچی کی روشنیاں بحال کیں، نوازشریف

مسلم لیگ نے کراچی کی روشنیاں بحال کیں، نوازشریف

  



کراچی (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما اعظم خان لوہانی نے قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر لوہانی ہاؤس میں کیک کاٹا اور میاں نواز شریف کو فون پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر قائد مسلم لیگ(ن) و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہمیشہ مملکت خداداد سرزمین کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لایا اور آخر دم تک ملک و قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کے ترجمان اور اثاثہ ہیں آپس میں اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے باہمی رابطوں کو مزید فروغ دیں۔ملک میں جمہوریت کی بقاء مضبوطی اور استحکام کے لئے تیار رہیں۔ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بیرونی اور اندرونی خطرات اور دباؤ سے نکال سکتی ہے۔ ہمارے دور میں ہی پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلا ایٹمی طاقت والا ملک بن کر ابھرا اور ملکی معیشت تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچی ۔ آج بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اور عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی محبت کو مشکور ہوں صوبے کی ترقی کے لئے کئی میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔کراچی سے حیدر آباد تک موٹروے مکمل ہوچکی ہے جبکہ حیدرآباد سے سکھر اور پھر پنجاب تک موٹروے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ شہر قائد کی عوام کے لئے گرین لائن منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا اسی طرح کے کئی پروجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جس سے کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن و امان کا قیام اور عروس البلاد کی روشنیاں واپس لوٹانے کا کریڈٹ بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کےَ سر ہے کراچی دوبارہ سے معاشی حب میں تبدیل ہوچکا ہے۔ کاروبار اور صنعتیں پورے آب تاب سے کام کررہی ہیں خوف کے بادل چھٹ چکے ہیں اور شہری بھرپور انداز میں زندگی بسر کررہے ہیں۔آخر میں قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر صوبائی، ڈویژن، ضلعی اور سینئر مسلم لیگی رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ برس 2018 میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...