این ڈی ایس کے دفتر کے قریب خودکش حملہ، 3افراد ہلاک

این ڈی ایس کے دفتر کے قریب خودکش حملہ، 3افراد ہلاک
این ڈی ایس کے دفتر کے قریب خودکش حملہ، 3افراد ہلاک

  



کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے دفتر کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی 9 میں واقع عبدالحق سکوائر میں این ڈی ایس کے دفتر کے قریب خود کش حملہ ہوا ہے ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس خود کش حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد لوگ زخمی بھی ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی


loading...