بانی پاکستان کا 142 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی پروقار تقریب

بانی پاکستان کا 142 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی پروقار تقریب
بانی پاکستان کا 142 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی پروقار تقریب

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاﺅں سے ہوا، جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کےلئے دعائیں کی گئیں، قائداعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی،پی ایم اے کاکول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سبنھال لئے،اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹس مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے،مہمان خصوصی میجر جنرل اختر نواز ستی نے پریڈ کامعائنہ کیا، مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...