بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اہلخانہ آج اسلام آباد پہنچیں گے، ملاقات دفتر خارجہ میں ہو گی

بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اہلخانہ آج اسلام آباد پہنچیں گے، ملاقات دفتر خارجہ ...
بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اہلخانہ آج اسلام آباد پہنچیں گے، ملاقات دفتر خارجہ میں ہو گی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ آج اسلام آباد پہنچیں گی اور کلبھوشن سے ملاقات کے بعد آج ہی ان کی واپسی ہو گی۔ کلبھوشن کی اپنے اہلخانہ سے ملاقات دفتر خارجہ میں ہو گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات دفتر خارجہ میں ہو گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کا دورانیہ 15 منٹ سے 1 گھنٹے تک ہو سکتا ہے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ ایئرپورٹ سے ملاقات تک کلبھوشن کے اہلخانہ کے ساتھ ہوں گے۔ ملاقات میں پاکستانی دفتر خارجہ کا افسر بھی شریک ہو گا۔ پاکستان نے بھارتی میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت دی تھی لیکن بھارتی حکومت نے اپنے میڈیا کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ پاکستان نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو میڈیا سے گفتگو کی بھی اجازت دی تھی لیکن بھارت نے دونوں خواتین کو میڈیا سے بات چیت سے روک دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت انسانی ہمدردی اور اسلامی شعائر کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ اس کی پھانسی کے حکم پر عملدرآمد کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ملاقات کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد