بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ کو دبئی سے راولپنڈی لانے والی نجی پرواز تاخیر کا شکار

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ کو دبئی سے راولپنڈی لانے والی نجی ...
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ کو دبئی سے راولپنڈی لانے والی نجی پرواز تاخیر کا شکار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اوروالدہ کو دئبی سے راولپنڈی لانے والی نجی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی،پرواز ساڑھے 10 کے بجائے 11 بج کر 45 منٹ پر پہنچے گی ،خصوصی سیکیورٹی میں کلبھوشن کے اہلخانہ کواسلام آبادپہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ ملاقات کیلئے آج راولپنڈی پہنچے گے تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر دبئی سے راولپنڈی آنے والی نجی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی جس کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز اب ساڑھے 10 کی بجائے 11 بج کر 45 منٹ پر پہنچے گی،جہاں سے خصوصی سیکیورٹی میں کلبھوشن کے اہلخانہ کواسلام آبادپہنچایا جائے گااور دفتر خارجہ میں ملاقات کرائی جائے گی ، ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ اورپاکستانی دفترخارجہ کے افسربھی شریک ہوں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...