وہ ملک جس نے ایمریٹس ایئرلائن کا ملک میں داخلہ بند کردیا مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی

وہ ملک جس نے ایمریٹس ایئرلائن کا ملک میں داخلہ بند کردیا مگر کیوں؟ وجہ بھی ...
وہ ملک جس نے ایمریٹس ایئرلائن کا ملک میں داخلہ بند کردیا مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی

  



تیونسیا (ویب ڈیسک) شمالی افریقی ملک تیونس نے متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ایئرلائن کا ملک میں آپریشن احتجاجاً منسوخ کردیا۔تیونس کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ تیونس میں متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمرٹس کے ملک میں داخلے پر پابندی کردی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کیلئے ویب سائٹ پر ’’لائیو ٹی وی ‘‘ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز اس وقت تک منسوخ رہیں گی جب تک اسے عالمی قوانین اور معاہدوں کے تحت نہیں چلایا جاتا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ایمرٹس ایئرلائن نے دبئی جانے والی چند تیونسی خواتین کو بورڈنگ دینے سے انکار کردیا تھا۔

جب کہ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم زیبی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ایمرٹس ایئرلائن پر ملک میں داخلے پر عائد کردہ فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔

مزید : عرب دنیا /بزنس


loading...