متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کو زوردار جھٹکا دیدیا، پابندی لگادی

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے برڈ فلو کی اطلاعات پر سعودی عرب سے پرندے اور ہرقسم کی پولٹری مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی حکام نے یہ پابندی ریاض میں برڈ فلو وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے عائد کی جس کے تحت تمام اقسام کے مقامی اور جنگلی پرندے، زندہ مرغیاں، مرغی کا گوشت، انڈےاور ان سے بنی غذائی اشیا سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات لانا ممنوع ہوں گی۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
سعودی عرب کی وزارت ماحولیات (MoCCAE) کے مطابق یہ قدم ورلڈ آرگنائزیشن آف اینیمل ہیلتھ کی نشاندہی کے بعد اٹھایا گیا ہے، آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں 14 پرندوں کو اس وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ہلاک کیا گیا جب کہ ہزاروں پرندوں میں اس وائرس کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، فی الوقت اس وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے لوگوں میں منتقل ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم چین میں ایچ فائیو این سکس وائرس لوگوں میں منتقل ہونے کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
#MoCCAE has banned the import of all kinds of live domestic &wild birds, ornamental birds,chicks &hatching eggs &their thermally not treated products from KSA &banned the import of poultry meat &its thermally not treated products &table eggs from the affected province of Riyadh pic.twitter.com/6BL7bc1EJt
— MoCCAE (@MoCCaEUAE) December 24, 2017