واحد صدارتی ایوارڈ یافتہ حافظہ قاریہ روبینہ انتقال کر گئیں

واحد صدارتی ایوارڈ یافتہ حافظہ قاریہ روبینہ انتقال کر گئیں
واحد صدارتی ایوارڈ یافتہ حافظہ قاریہ روبینہ انتقال کر گئیں

  



لاہور(ویب ڈیسک) صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی واحد حافظہ، قاریہ روبینہ 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔2بیٹیوں کی ماں قاریہ روبینہ طویل عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑرہی تھیں تاہم وہ 58 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، انہیں میانی صاحب میں سپرد خاک کردیا گیا۔ قاریہ روبینہ نے 9 سال کی عمرمیں قرآن پاک حفظ کیا جب کہ نامورقاری عبدالباسط نے انھیں چھوٹا باسط کا خطاب دیا تھا۔واضح رہے کہ حافظہ روبینہ نے قرات کے شعبے میں درجنوں ایوارڈ حاصل کیے، انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈمیڈل حاصل کیا جس کے بعد وہ شعبہ تدریس سے منسلک ہوگئیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلامیہ کالج کوپرروڈمیں ایسوسی ایٹ پروفیسرکے طورپرخدمات سرانجام دیں، قوم کی ہزاروں بیٹیوں کو قرآن کی تعلیم سے منور کیا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اسما نواز اور شہبازشریف کی صاحبزادی عائشہ شہباز بھی ان کی شاگردوں میں شامل ہیں۔ حافظہ روبینہ تواس دنیا سے رخصت ہوگئیں لیکن قوم کی بیٹیوں کے دلوں میں پھیلائی جانیوالی قرآن کے علم کی روشنی انھیں ہمیشہ زندہ رکھے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...