2018 میں ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ پرامن جمہوری انتقال اقتدار ہو گا،مریم اورنگزیب

2018 میں ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ پرامن جمہوری انتقال اقتدار ہو گا،مریم ...
2018 میں ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ پرامن جمہوری انتقال اقتدار ہو گا،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ2018میں ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ پرامن جمہوری انتقال اقتدارہوگا،آنے والا وقت جمہوری نظام کومزید تقویت بخشے گا، یوم قائد پر اپنے پیغام میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ تمام وفاقی اکائیاں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں، حکومت کی کاوشوں سے پاکستان دنیا میں ابھرتی معیشت تسلیم کیاجارہاہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013 میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں جھوٹی ثابت ہوئیں، تعلیم اورصحت کیلئے اصلاحاتی پروگرام کے تحت نمایاں پیشرفت جا ری ہے،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کاوعدہ پوراہوا،ملک میں طلب سے زائدبجلی پیداہورہی ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف کا دہشتگردی کیخلاف وژن تکمیل کوپہنچ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سب کوملکرپاکستان کو جمہوری قوت بنانا ہے، آج کے دن پوری قوم عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،قائد اعظم کی شخصیت تمام پاکستانیوں کیلئے مشعل راہ ہے،مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ بانی پاکستان کی سیاسی جدوجہداوران کی قیادت میں پاکستان دنیاکے نقشے پرنمودارہوا،قائداعظم نے مسلمانان برصغیرکوانگریزسامراجیت کے تسلط سے نجات دلائی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...