بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ پاکستان پہنچ گئے،ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ ہو گا

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ پاکستان پہنچ گئے،ملاقات کا دورانیہ 30 ...
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ پاکستان پہنچ گئے،ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے اہلخانہ پاکستان پہنچ گئے ، بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ نجی ایئر لائن کی پرواز 612 کے ذریعے دبئی سے راولپنڈی پہنچے، بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں ، ان کویہاں سے سخت سکیورٹی میں اسلام آباد دفتر خارجہ لایا جائے گا،دفترخارجہ کے اہلکاراوربھارتی سفارتی عملہ بھی ایئرپورٹ لاؤنج میں موجود ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کا دورانیہ صرف 30 منٹ کا ہوگا،ادھر ریڈزون کوبیریئرلگاکرجزوی طورپرسیل کردیاگیااورڈپلومیٹک انکلیوکی طرف جانی والے راستے بندکردیئے گئے،ڈپلومیٹک انکلیو اور ریڈزون میں 500 پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں