کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کا دورانیہ30 منٹ،بھارتی ڈپٹی کمشنر کی موجودگی قونصلر رسائی نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ

کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کا دورانیہ30 منٹ،بھارتی ڈپٹی کمشنر کی ...
کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کا دورانیہ30 منٹ،بھارتی ڈپٹی کمشنر کی موجودگی قونصلر رسائی نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات 30 منٹ ہو گی ،بھارتی جاسوس کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ نجی ایئر لائن کی پرواز 612 کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات میں بھارتی سفارت خانے کے افسر کی موجودگی قونصلر رسائی نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بانی پاکستان قائد محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی گئی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...