گھر میں بے سکونی اور بیماریا ں ڈیرہ ڈال لیں تو یہ وظیفہ پڑھیں

گھر میں بے سکونی اور بیماریا ں ڈیرہ ڈال لیں تو یہ وظیفہ پڑھیں
گھر میں بے سکونی اور بیماریا ں ڈیرہ ڈال لیں تو یہ وظیفہ پڑھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اب تو ہر گھر میں بیماری اور پریشانی پائی جاتی ہے،یہ بے برکتی اور اسلامی شعائر سے دوری کا نتیجہ ہے جس نے انسان کو قناعت اور سکھ سے غافل کردیا ہے ۔کبھی ایک بندہ گھر میں بیمار پڑا ہے تو کبھی دوسرا،گھر نہ ہوا ہسپتال ۔لوگ اب سبزیاں اور پھل اتنے نہیں خریدتے جتنی انہیں ادویات خریدنی پڑتی ہیں۔ذہنی سکون غارت ہوجاتا اور جو لوگ ملازمت پیشہ ہوتے ہیں ان پر دباو بڑھتا چلا جاتا ہے۔میں ہمیشہ مشورہ دیتا ہوں کہ جس گھر میں پریشانیاں ڈیرہ ڈال لیں وہاں آیت کریمہ کم از کم مہینہ میں ایک بار لازمی پڑھا جانا چاہئے،سورہ فاتحہ کی صبح کے وقت تلاوت کرنی چاہئے،ہر فرد یہ کام کرے۔گھریلو پریشانیوں سے نکلنے اور رزق و صحت کی فراوانی کے لئے یہ عمل کیا جائے تو اللہ کریم کے حکم سے آسانیاں پیدا ہوں گی۔اوّل آخر درود شریف گیارہ بار۔۔۔۔ تیسرا کلمہ تین سو تیرہ بار اکیالیس روز ۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ 

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

روشن کرنیں -