بی بی پاکدامن کے مزار پر نوسر بازوں نے ایک شخص کی جان لے لی

بی بی پاکدامن کے مزار پر نوسر بازوں نے ایک شخص کی جان لے لی
بی بی پاکدامن کے مزار پر نوسر بازوں نے ایک شخص کی جان لے لی

  



لاہور (ویب ڈیسک) گڑھی شاہی کے علاقے میں بی بی پاکدامن کے مزار پر حاضری کے لئے آنے والا38 سالہ شخص نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور شے کھانے سے ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے لواحقین کو اطلاع کردی۔

واقعہ کے مطابق  اوکاڑہ رینالہ خورد کا 38 سالہ مقبول احمد مزار بی بی پاکدامن پر آیا تھا کہ اس دوران نوسربازوں نے اسے تبرک کی آڑ میں نشہ آور چیز کھلادی جس سے مقبول کی موت واقع ہوگئی، ملزم اس کی جیب سے نقدی اور موبائل لے کر فرار ہوگئے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /جرم و انصاف


loading...